امریکی اور ترک فوجیں شام سے باہر نکلیں: دمشق

IQNA

امریکی اور ترک فوجیں شام سے باہر نکلیں: دمشق

9:52 - May 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511906
اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر موجود بیرونی فورسز کے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک - نیوز ایجنسی سانا کے مطابق شام نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ترکی اور امریکی فوجی فوری طور پر ملک سے خارج ہوجائے اور مزید قیام سے گریز کریں ۔
 
 
بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام میں پایداری اور بہتر حالات کی راہ میں رکاوٹ اس ملک میں امریکہ اور ترک فوجوں کی غیر قانونی موجودگی ہے، ان کی طرف سے دہشتگرد گروہوں اور ملیشیا کی حمایت ہے، شام کے تیل، گیس اور زرعی پیداوار جیسے قومی سرمایی کی لوٹ مار اور شامی عوام پر تھوپی گئی اقتصادی دہشتگردی ہے۔
 
 
شام کے مندوب نے کہا کہ امریکی حکومت کا، دہشتگرد گروہوں اور ملیشیا گروہوں کے قبضے والے شام کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں اقتصادی سرگرمی کے لئے لائسنسس دینے کا فیصلہ، شام کے خودمختاری، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہونے کے علاوہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
 
نظرات بینندگان
captcha