لیبیا؛ دسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

لیبیا؛ دسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

9:02 - May 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511962
تہران(ایکنا) کئی سالوں کے وقفے کے بعد دسویں حفظ و قرآت مقابلے بنغازی شہر میں منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز- لیبیا اخبار نیوز کے مطابق مرکز«کریٹیو ڈیولپمنٹ» کے تعاون سے دسویں قرآنی مقابلے لیبیا کے شهر بنغازی میں گیارہ جون سے بین الاقوامی حفظ و قرآت مقابلے منعقد ہوں گے۔

 

لیبیا کے ادارہ اوقاف اسلامی امور کے مطابق دسویں بین الاقوامی حفظ و حسن قرآت بین الاقوامی مقابلے برائے سال 2022 جون کو منعقد ہوں گے۔

مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے : مذکورہ ایوارڈ چند سالوں کے وقفوں کے بعد شروع کیا جارہا ہے اور یہ قرآنی قاریوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ دنیا بھر سے قرآء اور حفاظ کرام مقابلوں میں شرکت کریں گے اور قاریوں کی سرزمین لیبیا میں انکی پذیرائی کی جائے گی۔

ادارہ برایے امور قرآن کریم لیبیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند حضرات شرکت کےلئے ای میل ایڈریس

Oqaflibya@gmail.com  پر رابطہ کرکے شرائط سے آگاہ ہوسکتے ہیں ۔اسی طرح واٹس ایپ نمبر ۰۰۲۱۸۹۲۵۷۹۱۷۰۶ پر بھی رابطہ ممکن ہے۔/


4060413

 

نظرات بینندگان
captcha