اخبارالیوم نیوز کے مطابق مصری وزیر اوقاف نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مقابلوں کی شرایط کا ذکر کیا جو اگلے سال چار فروری کو منعقد ہوں گے۔
انکا کہنا تھا: مصری صدر کی سفارش پر عالمی قرآنی مقابلوں کے انعام کو ڈھائی لاکھ پونڈ مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دیگر انعامات کے لیے ایک لاکھ پونڈ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔
مصری امور مساجد و قرآن کریم ادارے کو پابند کیا گیا ہے کہ مقابلوں میں عوامی شرکت کے لیے انتظامات کیے جائے۔
وزیر اوقاف مصر کے مطابق مقابلوں میں آٹھ کیٹگریز ہوں گے۔
حفظ قرآن کریم اور درک مفاہیم طلبا و طالبات کے لیے جسمیں عمر پینتالیس سال سے کم ہونا چاہیے اور اس میں اول انعام ڈھائی لاکھ مصری پونڈ ہوگا۔
دوسرے کیٹگری میں حفظ قرآن قرآنی فیملی کے لیے جسمیں ہر فیملی کے تین افراد شریک ہوسکتے ہیں اس میں بھی پہلا انعام ڈھائی لاکھ پونڈ ہوگا۔
تیسرے کیٹگری میں حفظ قرآن کریم تفسیر کے ساتھ جسمیں عمر کا پینتالیس سال سے کم ہونا ضروری ہے اس میں پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ پونڈ ہوگا۔
چوتھے شعبے میں حفظ قرآن کریم قرآت سبعہ کے ساتھ ہوگا جسمیں شرکت کرنے والے کی عمر پچاس سال سے کم ہونا لازمی ہے اور پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ پونڈ ہوگا۔
پانچویں شعبے میں حفظ قرآن کریم غیر عرب زبان کے لیے جسمیں عمر چالیس سال سے کم ہونا ضروری ہے اور اس میں پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔
چھٹے کیٹگری میں حفظ قرآن کریم اور درک معانی اسپشل افراد کے لیے جسمیں شرط ہے کہ شرکت کرنے والے کی عمر پینتس سے کم ہو، پہلا انعام ایک لاکھ پونڈ ہوگا۔
ساتویں کیٹگری میں حفظ قرآن کریم اور تیسویں پارے کی تفسیر بچوں اور نوجوانوں کے لیے جنکی عمر پندرہ سال سے کم ہونا لازمی ہے۔ پہلا انعام ایک لاکھ پونڈ ہوگا۔
آٹھویں کیٹگری میں نمونہ یا مثالی حفاظ کرام کا مقابلہ ہوگا جسمیں ایک لاکھ پونڈ کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اوقاف کے مطابق طلبا اور طالبات شرایط کے ساتھ ان مقابلوں میں شرکت کرسکتی ہیں تاہم ضروری ہے کہ اس سے پہلے والے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز نہ رہے ہو تاہم فیملی حفظ والے مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔/