ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام عالم شہرت یافتہ انقلابی ترانہ ''سلام فرماندہ'' کی تقریب ملک بھر میں منعقد ہوچکی ہے اور اس بار کوئٹہ کے بہشت حضرت زینب قبرستان میں منعقد کی گیی۔ تقریب میں شہر کے چھوٹے بچوں اور بچیوں کے علاوہ خواتین بھی شریک تھیں جہاں ''سلام فرماندہ''خصوصی کلام کا پیش کیا گیا بچوں کے ہاتھوں میں امام زمانہ اور امام حسین ع کے پرچم اور پیشانیوں پر یا مہدی کے عبارات درج تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارش اور ناگوار موسم کے باوجود اس تقریب میں جس کی پیشگی اطلاع بھی صرف ایک دن پہلے فیس بک پر دی گیی تھی بڑی تعداد میں بچیوں اور بچوں نے شرکت کی اور امام عصر سے تجدید بیعت کا عہد کیا۔
تقریب کے آخر میں بچوں میں جوس وغیرہ تقسیم کیا گیا جب کہ سبیل کا بھی اہتمام تھا۔/