تھائی لینڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

7:40 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512467

تھائی لینڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

تہران ایکنا- سعودی عرب کے تعاون سے تھائی لینڈ کے مسلمانوں کے لیے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- اخبار 24 نیوز کے مطابق سعودی وزارت امور اسلامی  کے تعاون سے تھائی لینڈ میں حفظ قرآن مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ حفظ مقابلہ تھائی لینڈ کی اسلامی کونسل کے تعاون سے جوانوں اور حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کےلیے منعقد کیا گیا ہے۔

 

مقابلوں میں جیتنے والوں کے لیے پانچ لاکھ ریال مختص کیا گیا ہے اور اب تک 288 طلبا اور طالبات حفظ اور تفسیر مقابلوں کے لیے نام لکھوا چکی ہیں۔

 

مقابلوں کی ججز کمیٹی پانچ روز میں شیخ الاسالام مرکز بنکاک سے آن لائن حفاظ کرام سے سوالات کریں گے، تھائی لینڈ میں سعودی سفارت کے نمایندے عصام الجطیلی نے تھائی لینڈ اسلامی کونسل کی کاوش کو سراہا اور انکی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔/

نظرات بینندگان
captcha