ایکنا تہران- شیخ «محمدی بحیری عبدالفتاح»، قاری عبدالباسط محمد عبدالصمد کے زمانے کا قاری ہے جنکی تلاوت سن کر گولڈن دور اور قاری باسط کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

ایکنا نیوز- البلد نیوز ایجنسی کے مطابق مصری قاری شیخ محمدی بحیری عبدالفتاح نے سٹئیلائٹ چینل المحور کے پروگرام (90 منٹ) سے گفتگو میں کہا: میری کوشش ہے تلاوت کے وقت تجوید اور قرآت کے احکام پر سختی سے عمل کروں اور بہترین تلاوت کا اصل معیار تجوید کے قانون کی رعایت ہے۔
انکا کہنا تھا: تلاوت کا آغاز پندرہ سال کی عمر سے شروع کیا اور شیخ عبدالباسط ، قاری ابوالعینین شعیشع، محمد علی البناء، مصطفی اسماعیل اور منشاوی کے ہم عصر میں ہونے کی وجہ سے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
شیخ محمد بحیری عبدالفتاح کا کہنا تھا: بچپن ہی سے مدرسے میں قرآن سیکھا اور وہاں پر تجوید و ترتیل کو خوب سیکھا۔
مصری قاری کا کہنا تھا : ہمارے پاس نامور قرآء ہیں جن پر ہم فخر کرسکتے ہیں اور قرآت میں جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ قاری بننے سے پہلے تجوید و تلاوت کے احکام سیکھے۔/
4080234