کروشیا قرآنی مقابلوں میں تبلیغی پہلو نمایاں+ فلم

IQNA

علیرضا مکاری:

کروشیا قرآنی مقابلوں میں تبلیغی پہلو نمایاں+ فلم

7:32 - September 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3512798
ایکنا تہران- مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن لینے والے ایرانی قاری کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ مقابلے سے زیادہ تبلیغی دورہ تھا۔

ایکنا نیوز- کروشیا کے اٹھائیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی قاری علیرضا مُکاری نے مقام اول حاصل کیا اور ایران آمد پر انکا شاندار استقبال ہوا۔

قاری علیرضا مکاری نے امام خمینی(ره) ائیرپورٹ پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: مقابلوں میں دنیا کے چالیس ممالک سے قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے اور مقابلوں کا معیار اعلی تھا۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ میرے لیے کروشیا کا سفر ایک مقابلے سے زیادہ ایک تبلیغی دورہ تھا جہاں دنیا کے حفاظ اور قرآء کے سامنے میں نے ایران اور پیروان اہل بیت کے مکتب کی نمایندگی کی۔

 

کروشیا قرآنی مقابلوں میں تبلیغی پہلو نمایاں+ فلم

 

علی رضا مکاری کا کہنا تھا: مقابلوں کے اسٹیج پر جانے سے پہلے مجھے زاگرب شہر کی نماز جمعہ میں شرکت کا موقع ملا جہاں مجھ سے درخواست کی گیی کہ جمعہ اجتماع میں تلاوت کروں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

نماز جمعہ شرکاء نے میری تلاوت کی بھرپور پذایرائی کی اور نماز کے بعد کافی افراد نے مجھے سے مقابلوں میں ٹائمنگ کا پوچھا کہ میری تلاوت کب ہوگی تاکہ وہ میری تلاوت سننے وہاں آجائے۔/

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha