ایرانی کلچر ہاؤس دہلی میں مجمع محققین ہند کے تین قرآنی محققین کی حوصلہ افزائی

IQNA

ایرانی کلچر ہاؤس دہلی میں مجمع محققین ہند کے تین قرآنی محققین کی حوصلہ افزائی

9:18 - October 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512920
ایکنا تھران- ایرانی کلچر ہاؤس دہلی نے مجمع محققین ہند کے تین قرآنی محققین کی قدر دانی کے حوالے سے تقریب منعقد کی۔

ایکنا قرآنی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی کلچر ہاؤس دہلی نے مجمع محققین ہند کے تین قرآنی محققین کی قدر دانی کی۔
مجمع محققین ہند کے سکریٹری جناب مولانا محمد باقر رضا  سعیدی صاحب نے اس سلسلے میں بتایا کہ مجمع محققین ہند کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق اعلی درجے کی تحقیقات میں  99 تحقیقات سے زیادہ تحقیقات قرآن کے موضوع پر تحریر کی گئی ہیں اور  ان تحقیقات میں سے تین سے زیادہ تحقیقات بہت ہی اعلی پیمانے کی ہیں لیکن  کیونکہ پروگرام دہلی میں منعقد ہوا لہذا فی الحال صرف ان محققین اور مصنفین کو مد نظر رکھا گیا جو دہلی کے پروگرام میں ہوں تشریف لا سکتے ہوں۔
انڈین ریسرچرس کاؤنسل کے سکریٹری کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا منہال حسین خیرابادی، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا ذوالفقار حسین صاحب ناگ پوری اور حجۃ الاسلام والمسلمین حافظ سید دلاور حسین عابدی صاحب  علی پوری وہ محققین ہیں جنھوں نے قرآن کے سلسلے میں اہم تحقیقات انجام دی ہیں اور قرآنی مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں ایرانی کلچر ہاؤس کی طرف سے ان کی قدر دانی کی گئی۔

نظرات بینندگان
captcha