ملایشین مقابلہ اسلامی وحدت کی علامت ہے

IQNA

ملایشین وزیر مذہبی امور ایکنا سے:

ملایشین مقابلہ اسلامی وحدت کی علامت ہے

8:20 - October 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512944
ایکنا تھران- ادریس بن احمد نے ملایشین قرآنی مقابلوں کو اسلامی دنیا میں وحدت اور مسلمانوں کے اتحاد کی علامت قرار دیا۔

ایکنا نیوز- ملایشین بین الاقوامی مقابلوں کے موقع پر ملایشیاء کے وزیر برائے مذہبی امور ادریس بن احمد نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: اس سال وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا کہ حفظ قرآن مقابلوں کے حذف کردیا ھائے اور صرف حسن قرآت مقابلے منعقد ہوں تاکہ کورونا کے اثرات سے مزید بچا جاسکے اور مہمانوں کی صحت کو محفوظ رکھا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور گذشتہ چھ مہینوں سے اس مقابلے کے لیے تیاری میں مصروف تھی اور اس سال تیس ممالک کے نمایندوں کو دعوت دی گیی جنمیں سے اس وقت اکیس ممالک کے قرآنی نمایندے موجود ہیں۔

 

ملایشین وزیرمذہبی نے اسلامی امہ میں وحدت پر حفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ان مقابلوں کے علم تلے سب کو یکجا کریں اور دنیا کے سامنے شدت پسندی سے پاک ایک سالم مکتب کا تصور پیش کریں۔

 

ملایشین مقابلے اسلامی وحدت کی علامت ہے

 

ادریس بن احمد نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں بیاسٹھویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور کوریج پر انکا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ مختلف زبانوں بالخصوص مالائی زبان میں قرآنی سرگرمیوں کی تبلیغ کو اہم قرار دیا  اور اس حوالے سے ملایشیاء میں ایرانی ثقافتی مرکز کا بھی شکریہ ادا کیا۔/

 

نظرات بینندگان
captcha