سخت امتحانات جو ابراهیم(ع) سے لئے گئے

IQNA

قرآنی شخصیات/ 13

سخت امتحانات جو ابراهیم(ع) سے لئے گئے

10:30 - October 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512961
ایکنا تھران- خدا کا قانون ہے کہ اپنے بندوں سے امتحان لیتا ہے کبھی معمولی اور کبھی سخت آزمائش جو خاص بندوں سے لیا جاتا ہے ابراھیم سے بھی ایسا ہی امتحان لیا گیا۔

ایکنا نیوز- حضرت ابراهیم (ع)  حضرت نوح (ع) کے نواسوں میں شمار ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ انکی پیدائش حضرت آدم (ع)  کی خلقت کے ۳۰۰۰ سال بعد یا نوح کے ۱۲۶۳ سال بعد ہوئی ہے۔

حضرت ابراهیم(ع) کی جائے پیدائش کے حوالے سے مورخین کا کہنا ہے کہ وہ دمشق کے گاوں

«برزه» میں پیدا ہوئے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ وہ عراق کی سرزمین بابل میں پیدا ہوئے۔

حضرت ابراهیم حکومت «نمرود» کے دور میں دنیا میں آئے، نمرود نے نجومیوں کی پیشنگوئی کے مطابق کہ ایک لڑکا پیدا ہوگا اور اسکو قتل کرے گا، اس نے حکم صادر کیا تھا کہ جو بھی لڑکا پیدا ہو اسے قتل کردیا جائے، لہذا حضرت ابراہیم کے والدہ نے پیدائش کے وقت صحرا کا رخ کیا اور مخفی انداز میں ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔

 

ابراهیم‌ کے باپ کی پیدائش کے بارے میں مختلف روایات موجود ہے اور بعض نے  تارُخ یا تارَح ذکر کیا گیا ہے جب کہ تورات کے مطابق «ترح»‌ لکھا گیا ہے قرآن میں آیا ہے: «وَ إِذْ قالَ إِبْراهِیمُ لِأَبِیهِ آزَرَ: جب ابراھیم نے اپنے باپ  آزَر سے کہا» (انعام/ 74) لہذا بعض مفسرین کے مطابق «آزر» انکے والد کا نام ہے تاہم دوسرے مفسرین کے مطابق آذر انکے والد نہیں بلکہ انکی سرپرست کا نام ہے۔

 قرآن کریم میں 69 بار ابراهیم آیا ہے اور اسی حوالے سے ایک سورہ بھی ابراہیم کے نام سے موجود ہے. قرآن میں نبوت حضرت ابراهیم و کی دعوت توحید اور  حضرت ابراهیم(ع)، کے خاص مقام کا ذکر ہے؛ رب العزت نے حضرت ابراهیم(ع) کے اعلی مقام کی طرف اشارہ کیا ہے  جو کسی اور کو نصیب نہیں ہوا ہے۔

ابراہیم کو توحید کی راہ میں ہیرو اور نمونہ قرار دیا گیا ہے، آگ کا ٹھنڈا ہوجانا اور چار پرندوں کا ابراہیم کے ہاتھوں زندہ ہونا قرآن میں بیان ہوا ہے۔

حضرت ابراهیم(ع) کو انکے فرزنند اسماعیل کے ساتھ خانہ کعبه کی تعمیر پر مامور کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ کعبہ پہلی بار حضرت آدم(ع) کے ہاتھوں تعمیر ہوا.

حضرت ابراهیم(ع) کو بیٹے کی قربانی سے آزمایا گیا اور خؤاب کے زریعے انکو حکم دیا گیا حضرت ابراہیم نے قبول کیا اور قربانی کرنا چاہا مگر حکم الہی سے ایک دنبہ کو انکے ہاتھوں ذبح کیا گیا۔

قرآن مجید اور دیگر کتب میں متعدد پیغمبروں کے جد امجد ہے انکے بیٹے اسحاق بنی اسرائیل کے نبیوں کے جد ہیں جیسے یعقوب، یوسف، داوود، سلیمان، ایوب، موسی اور ہارون۔

حضرت ابراہیم کی عمر مبارک کے بارے میں 175 سے 200 سال کی روایت موجود ہے، انکو فلسطین میں انکی کھیت " حبرون" میں دفنایا گیا ہے جو آج الخلیل کے نام سے معروف ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha