هابیل؛ شایستہ انسان جو حسد کی قربانی بنے

IQNA

قرآنی شخصیات/ 6

هابیل؛ شایستہ انسان جو حسد کی قربانی بنے

10:18 - August 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512617
ایکنا تھران- ھابیل و قابیل کی داستان دو بھائیوں کی پہلی عبرت انگیز داستان ہے جن کے درمیان کوئی مسئلہ نہ تھا مگر اچانک حسد کی آگ وجہ بنی کہ کہ تاریخ میں پہلا قتل کا واقعہ رونما ہوا۔

ایکنا نیوز- هابیل آدم و حوا کی دوسرے بیٹے کا نام ہے اگرچہ ھابیل کا نام قرآن میں نہیں آیا ہے تاہم الامی روایات و آسمانی  کتب کے مطابق انکا یہی نام بتایا جاتا ہے اور اکثر کتابوں میں داستان ایک طرح سے بیان کی گیی ہے اگرچہ بعض معمولی اختلافات ہیں، کہا جاتا ہے کہ والد نے ھابیل کو جانشین مقرر کرنا چاہا جو قابیل سے زیادہ شایستہ انسان تھا مگر یہی چیز باعث بنی کہ حسد کی وجہ سے ایک بھائی کو قتل کرنے کا واقعہ رونما ہوا۔

 

هابیل ایک با متقی اور عبادت گزار بندہ تھا اور اسی وجہ سے خدا کے فرمان پر حضرت آدم (ع) نے انکو جانشین بنانے کا اعلان کیا لیکن قابیل نے اعتراض کیا اور یوں رقابت پیدا ہوئی جس پر طے پایا کہ دونوں قربانی پیش کریں، ھایبل جو مال مویشی پالتا تھا اس نے بہترین دنبے کو قربانی کے لیے انتخاب کیا اسکی قربانی قبول ہوتی ہے اور قابیل کو شکست ہوتی ہے اور وہ قسم کھاتا ہے کہ وہ ھابیل کو قتل کرے گا۔

 

قرآن کریم میں آیا ہے، «لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِيَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ؛ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ تَبُوءَ بِإِثْمِي وَإِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ وَذَلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ:

اگر تم میری طرف ہاتھ بڑھاو کہ مجھے قتل کرو تو میں ایسا نہیں کرونگا کہ تمھیں مار دوں، کیونکہ میں اپنے رب سے ڈرتا ہوں، میں چاہتا ہوں تم میرے گناہ اور اپنے گناہ کے ساتھ (رب) کی جانب لوٹ جاو اور جہنم کی آگ میں جل جاو اور یہ ستمگروں کی سزا ہے» (مائده/ 28 و 29).

اس کے باوجود قابیل نے اپنی دھمکی پر عمل کیا اور ھابیل کے سرپر چوٹ لگا کر اسے قتل کیا۔

بعض روایتوں کے مطابق یہ واقعہ مکہ کے قریب پیش آیا جب کہ بعض دیگر کا کہنا ہے ھابیل کو دمشق شہر کے قریب قاسیوں کے پہاڈی علاقے میں قتل کیا گیا۔/

نظرات بینندگان
captcha