حضرت شعیب؛ توانا خطیب پیغمبر

IQNA

قرآنی شخصیات/ 23

حضرت شعیب؛ توانا خطیب پیغمبر

7:11 - December 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3513447
مورخین اور مفسرین حضرت شعیب (ع) کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ نابینا تھے مگر ایک توانا اور منطقی خطیب تھے۔

ایکنا نیوز- حضرت موسی (ع) جب جوانوں میں فرعون کے اہلکاروں سے مڈبھیڑ میں ایک آدمی کو مار کراس سرزمین سے فرار پر مجبور ہوتے ہیں تو وہ راستے میں کچھ لڑکیوں کو دیکھتے ہیں جو چراوہے کے فرائض انجام دیں رہی تھیں موسی نے ریوڑ کو پانی دینے میں انکی مدد کی اور انکو انکے گھر تک پہنچانے میں معاونت کی۔

وہ لڑکیاں حضرت شعیب کی بچیاں تھیں، جب گھر پہنچے تو تجویز دی کہ موسی کو کام پر لگوایا جایے جس کو حضرت شعیب نے قبول کیا، انہوں نے حضرت موسی کا کام کرنے، اپنی بچی سے شادی کی پیشکش کی جس کو حضرت موسی نے قبول کیا۔

 

حضرت شعیب بعض مورخین کے مطابق حضرت یعقوب کی طرح نابینا تھے اور مفسرین کے مطابق خدا کے دربار میں زیادہ مناجات و گریہ کرنے کی وجہ انکی بینائی چلی گئی تھی۔

رسول گرامی اسلام (ص) سے منقول ہے : حضرت شعیب(ع) نے عشق خدا میں اس قدر گریہ کیا کہ نابینا ہوگیے، خدا نے انکی بینائی لوٹا دی، دوبارہ اس قدر رویا کہ پھر نابینا ہوگئے، خدا نے دوبارہ شفا بخشی، پھر رویا اور دوبارہ نابینا ہوئے، چوتھی بار وحی آئی : «اے شعیب! کب تک ایسا کروگے؟ اگر دوزخ کے خوف سے روتے ہو تو میں نے تم پر دوزخ حرام کیا، اور اگر جنت کے لیے روتے ہو تو اس کو تمھارے لیے مباح کیا».

 

شعیب(ع) نے عرض کیا: «اِلهِی وَ سَیدِی اَنْتَ تَعْلَمُ اَنِّی ما بَکیتُ خَوْفاً مِنْ نارِک وَ لا شَوْقاً اِلی جَنَّتِک، وَ لکنْ عُقِدَ حُبُّک عَلی قَلْبِی فَلَسْتُ اَصْبِرُ اَوْ اَراک: اے میرے آقا و مولا! میں نے جہنم کے خوف سے اور نہ جنت کی لالچ میں، بلکه تیرے عشق میں بیقرار ہوچکا ہوں تاکہ آپ کو (چشم دل) سے دیکھوں اور مرحلہ عرفان و یقین پر پہنچوں، اور مجھے اپنے دربار میں بطور حبیب قبول کرلے».

خدا نے حضرت شعیب کے جواب میں فرمایا: «اگر ایسا ہے تو میں جلد اپنے کلیم موسی(ع) کو تیرا خدمت کار بنا لیتا ہوں». جس طرح سے حضرت موسی(ع) کے بارے میں آیا ہے کہ وہ دس سال تک حضرت شعیب (ع) کا چرواہا بنا رہا.

حضرت شعیب(ع) حکیمانه اور محبت‌آمیز، انداز میں اپنی قوم کو خدا اور عدل و انصاف کی دعوت دیتے. انکا انداز بیان اسقدر موثر تھے کہ رسول اسلام(ص) فرماتے ہیں: «کانَ شُعَیبٌ خَطِیبُ الْأنبِیاءِ: شعیب(ع) پیغمبروں میں توانا ترین خطیب تھے.»

 

قوم شعیب(ع) بجائے اس کے کہ حضرت شعیب (ع) کی بات اور دعوت کو سنتے اور قبول کرتے انہوں نے ہٹ دھرمی  کا مظاہرہ کرتے ہویے انکے سامنے  گستاخی کرتی اور الٹا انکو جاهل و کم عقل کہتی۔

حضرت شعیب کی عمر مبارک کے بارے میں روایات مختلف ہیں بعض انہیں، ۲۴۲ سال بعض دیگر ۲۵۴ اور بعض ۴۰۰ لکھتے ہیں انکے جائے مدفن بارے بھی سعودی عرب، فلسطین اور ایران میں ہونے کی روایات موجود ہیں۔/

 

نظرات بینندگان
captcha