فرزندان حضرت یعقوب نبی

IQNA

قرآنی شخصیات/ 20

فرزندان حضرت یعقوب نبی

8:10 - December 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3513345
یعقوب نبی جو «اسرائیل» کے نام سے جانا جاتا ہے انکے خاندان اور اولاد کو بنی اسرائیل کہا جاتا ہے. یعقوب کی اولاد اور نواسے مصر و فلسطین میں رہتے تھے۔

ایکنا نیوز- حضرت یعقوب اپنے والد کے حکم پر بین‌النهرین کی لڑکیوں سے شادی پر راضی ہوتے ہیں جو دراصل طوفان حضرت نوح سے باقی بچ گیے تھے۔

انکی ازواج میں اولیا اور راحیل نامی لڑکیوں کے نام آتے ہیں، بعض دیگر کتب میں بلها و زلفا کے نام بھی آتے ہیں۔ حضرت یعقوب کے بارہ بیٹے تھے جنمیں صرف حضرت یوسف پیغمبر بنے.

یعقوب کے سارے بیٹے توانا اور حسین جمیل تھے، تاہم حضرت یوسف ان میں سے سے زیادہ خوبصورت تھا. یعقوب ان کو زیادہ پسند کرتے تھے اور اسی وجہ سے بھائیوں کے دل میں انکے لیے حسد جنم لینے لگا. انکے بھائیوں نے بہانے سے اسے ایک صحرا میں لے گئے اور وہاں پر انہیں ایک کنویں میں ڈال کر والد سے کہا کہ یوسف کو بھیڑیے نے کھا لیا۔ تاہم یوسف کنویں سے نکل آیا اور وہاں سے بلا آخر وہ مصر پہنچے اور وہاں بادشاہ بنے۔

اسلامی متون میں یعقوب کے پہلے فرزند کا نام شمعون ہے، شمعون بڑا اور دانا جوان تھا جو دیگر بھائیوں کی سربراہی کر فریضہ انجام دیتے تھے، روایات کے مطابق شمعون نے بھائیوں کی جانب سے یوسف کو قتل کرنے کی سازش کی مخالفت کی اور مشورہ دیا کہ انکو کنویں میں ڈال دیا جایے۔

بعض کتابوں میں یعقوب کے پہلے فرزند کا نام رئوبین یا روبین تھا اور اسی وجہ سے جب یوسف کے بھائیوں نے انکے قتل کا منصوبہ بنایا تو رئوبین نے اس کی مخالفت کی، انہوں نے 135 سال عمر پائی اور فلسطین میں سپرد خاک ہے۔

لاوی حضرت یعقوب کے تیسرے بیٹے کا نام ہے. انکو عمران اور حضرت موسی کا جد امجد کہا جاتا ہے. وہ اپنے والد کے ساتھ مصر گیے اور 137 سال کی عمر میں انتقال کرگیے۔

یِهودا یعقوب کا چوتھا بیٹا تھا. یهودا کو حضرت داوود اور حضرت عیسی کے جد کہا جاتا ہے. بعض کا خیال ہے کہ لفظ یہودی «یهودا» سے لیا گیا ہے.

دان اور نفتالی یعقوب کے پانچویں اور چھٹے بیٹے تھے جنکی اولاد شمالی فلسطین میں آباد تھی.

جاد یعقوب کے ساتویں بیٹے تھے جنکی سات فرزند تھے اور ہر فرزند ایک قبیلے کا سربراہ تھا جو مشرقی اردن میں آباد تھے۔

یسکارا، اَشیر یا آشِر اور زِبولون یعقوب کے دیگر فرزند تھے جو اسرائیل کے قبایل کے سربراہ تھے.

بِنْیامین یعقوب کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جوحضرت یوسف کا حقیقی بھائی تھا.  بنیامین کا نام قرآن میں نہیں آیا ہے تاہم یوسف کی زبان سے «میرے بھائی» کا استعمال ہوا ہے. یعقوب یوسف کے گم ہونے کے بعد بنیامین سے مانوس تھے اور انکو بنیامین سے یوسف کی خوشبو آتی تھی۔

یعقوب کے سارے بیٹے توحید پرست تھے اور وہ سب حضرت ابراهیم و یعقوب کی پیروی کرتے تھے۔ جیسے حضرت یعقوب نے موت کے وقت بیٹوں کو نصیحت کی: «أَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إِلَهَكَ وَإِلَهَ آبَائِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِلَهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ:

جب یعقوب کی موت کا وقت آیا تم موجود تھے جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا، میرے بعد کس کی پرستش کروگے انہوں نے کہا کہ تمھارے معبود کی اور تمھارے باپ ابراہیم و اسحاق کے معبود کی، خدا واحد کی پرستیش کریں گے اور انکے سامنے تسلیم ہوں گے» (بقره/ 133)

نظرات بینندگان
captcha