الوفاق: گفتگو کی فضا پیدا نہ ہوئی تو پاپ کی بات لاحاصل ہوگی

IQNA

الوفاق: گفتگو کی فضا پیدا نہ ہوئی تو پاپ کی بات لاحاصل ہوگی

9:04 - November 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3513054
ایکنا تھران- تحریک الوفاق بحرین نے پاپ کی جانب سے تعصب ختم اور دینی عقیدے کی آزادی کی بات کو سراہتے ہویے کہا کہ گفتگو کی فضا پیدا نہ ہوئی تو یہ صرف باتوں تک ہی محدود رہے گی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں دو روزہ نشست بعنوان " مشرق و مغرب میں ڈائیلاگ اور بقایے باہمی" کے عنوان سے منعقد ہویئ جسمیں پاپ فرانسیس اور شیخ الازھر شریک ہوئے۔

بحرین کی تنظیم تحریک الوفاق نے اس موقع پر نشست میں پاپ فرانسیس کی باتوں کو سراہتے ہوئے ملک میں انسانی حقوق کی رعایت پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں مذہبی آزادی اور تعصبات کے خاتمے کی بات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے" ہماری تجویز ہے کہ پاپ فرانسیس کی باتوں کو ایک تاریخ سند اور اصول کے طور پر اپنایا جایے اور مذہبی آزادی اور تعصبات کے خاتمے پر عملی کام کیا جائے۔

انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاپ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے انسانی حقوق، احترام کی بات کی اور معاشرے میں سب کے حقوق اور پھانسی کی سزا کے خاتمے کی بات کی ہے۔

پاپ فرانسیس نے بحرین کی نشست میں کہا: ملک میں انسانی، سیاسی اور اجتماعی رواداری ضروری ہے اور قانونی طور پر تعصبات اور تنگ نظری سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ملک میں مظاہرے ہویے جنمیں پلے کارڈز کے توسط سے آل خلیفہ کی جانب سے بقایے باہمی کی نشست کو نمایشی قرار دیا گیا۔/

 

تحریم انتخابات نمایشی رژیم آل خلیفه

معترضان به محدودیت‌های آل خلیفه برای فعالیت شیعیان در بحرین

تظاهرات بحرینی‌ها در منامه

 

4097081

نظرات بینندگان
captcha