ایکنا- ہسپرس نیوز کے مطابق فٹبال کے عالمی دنگل کا میدان قطر میں سج رہا ہے اور اس موقع مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اسرائیلی بائیکاٹ مہم کی تحریک فعال ہورہی ہے۔
مذکورہ تحریک کے پیغام میں کہا گیا ہے: «قطر میں فٹبال کے عالمی مقابلے ہورہے ہیں اور دنیا بھر سے لوگ آرہے ہیں تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں. آئیے اس موقع پر اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کے لیے آواز احتجاج بلند کرتے ہیں تاکہ لوگ اس موقع پر ہماری آواز سنیں .»
4099920
مذکورہ تحریک کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر کا ورلڈ کپ بہترین فرصت ہے کہ اسرائیل کی نسل پرست غاصب رژیم کا چہرہ واضح کیا جائے تاکہ اس سے وابستہ کمپننیوں کا بائیکاٹ کیا جاسکے۔