ہندوستان کی قدیم ترین مسجد+ تصاویر

IQNA

ہندوستان کی قدیم ترین مسجد+ تصاویر

7:39 - November 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513169
ایکنا تھران- انڈیا کی قدیم ترین مسجد جو مسجد چرمان کے نام سے معروف ہے کیرالہ کے کوڈونگالور میں قایم ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی  Siasat Daily، کے مطابق کیرالہ کے علاقہ کوڈونگالور کی مسجد ہجرت رسول گرامی اسلامی کے بعد قایم کی گیی ہے اور یہ مسجد انڈیا کے علاوہ جنوبی ایشیاء کی قدیم ترین مساجد میں شمار ہوتی ہے۔

مسجد چرمان کریالہ کے  مهاراجه چرمان پرومال (Chereman Perumal)، جو عدالت و انصاف میں معروف تھے انکی درخواست پر قایم کی گیی ہے۔

روایت کے مطابق مھاراجا چرمان تقوی اور کردار میں زبان زد تھے انہوں نے خواب دیکھا کہ چاند دو برابر حصوں میں تقسیم ہورہا ہے انہوں نے انڈیا کے تمام ماہرین تعبیر خواب سے پوچھا کہ اسکی تفسیر کیا ہے انہوں نے مختلف تعبیر بتائے مگر وہ مطمین نہ ہوا۔

رسول اکرم(ص) نے اپنے صحابی مالک بن دینار کو انکی اہلیہ کے ہمراہ کیرالہ کی طرف بھیجا تاکہ وہ مهاراجه چرمان پرومال جو نیک سیرت حاکم تھے ان سے ملاقات کریں اور انہیں مدینه منوره ک دورے کی دعوت دیں۔

 

جب مالک یہاں ملاقات کو پہنچے تو چرمان نے ان سے اپنے خواب کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مہاراجا نے خواب اس وقت دیکھا جب حضرت محمد(ص) نے چاند کے دو ٹکڑے کیا۔

مهاراجه چرمان نے مان لیا کہ یہ تعبیر درست ہے اور دعوت رسول اکرم(ص) کو قبول کیا اور آخر کار سلطنت سے کنارہ کشی کرکے سمندر کے راستے مدینه منوره کا رخ کیا۔

رسول اكرم(ص) سے ملاقات کے بعد اسلام قبول کیا اور کچھ مدت بعد دوبارہ کیرالا کا رخ کیا لیکن جب وہ عمان کے علاقے ظفار پہنچے تو بیمار ہوگیے تو انہوں نے انڈیا کے حکام کو کافی خطوط ارسال کیے اور ان کو اسلام لانے کی دعوت دی ، کچھ عرصے بعد وہ وہی انتقال کرگیے اور انکو عمان ہی میں دفن کردیا گیا۔

مالک بن دینار نے کوڈونگالورمیں مھاراجا کے حکم پر مسجد قایم کی اور اسکا نام مسجد «چرمان پرومال» رکھا۔

مالک بن دینار اور انکی اہلیہ نے کوڈونگالور ہی میں قیام کیا اور وہی تبلیغ اسلام میں مشغول ہوئے۔/

 

 
4099467

 

نظرات بینندگان
captcha