ایران نے پاکستانی حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی

IQNA

ایران نے پاکستانی حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی

9:10 - December 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513393
ایکنا تھران- خانه فرهنگ جمهوری اسلامی ایران لاهور کی جانب سے ادارہ منهاج القرآن پاکستان کے بہترین حفاظ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق تقریب میں، خانه فرهنگ جمهوریہ اسلامی ایران لاهور بطور مہمان خصوصی شریک تھے جنہوں نے ادارہ منهاج‌القرآن پاکستان کے حفاظ کرام میں تعریفی اسناد اور تحایف پیش کیے۔

فرهنگ ایران لاهور کے سربراہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا:‌ آیت قرآن معنوی خزانے کی مانند ہیں جنکو حفظ کرکے زیادہ خزانے تک رسائی ممکن ہے ایسا خزانہ جو دنیا و آخرت آباد کرسکتا ہے۔

روناس کا کہنا تھا: حضرت رسول اکرم(ص) حفظ قرآن پر تاکید فرماتے تھے آپ کے خیال میں حفظ قرآن سے شفاعت قبول درجات میں بلندی آجاتی ہے۔

 

تقدیر خانه فرهنگ ایران از حافظان ممتاز قرآن در پاکستان/آماده

انکا کہنا تھا: ایران اپنے تجربؤں کو منتقل کرنے پر آمادہ ہے اور خانه فرهنگ ایران لاهور اگلے سال ادارہ منهاج القرآن اور وزارت اوقاف کے تعاون سے قرآنی مقابلے منعقد کریں گے۔

 

تقدیر خانه فرهنگ ایران از حافظان ممتاز قرآن در پاکستان/آماده

 

قرآن انسانوں کی کتاب هدایت ہے

ادارہ منھاج کے سربراہ اور فرزند طاہر القادری، حسین محی‌الدین قادری نے تقریب سے خطاب میں کہا: حفاظ کرام کے والدین خوش نصیب ہیں کہ انکے بیٹوں نے اس کتاب کو سینوں میں محفوظ کرلیا ہے۔

 

تقدیر خانه فرهنگ ایران از حافظان ممتاز قرآن در پاکستان/آماده

قادری کا کہنا تھا: ادارہ منهاج کا قرآنی شعبہ سال ۱۹۹۴ میں شیخ الاسلام طاهر القادری کے توسط سے قایم ہوا تاکہ معاشرے میں حفاظ کرام کی پرورش کرسکے۔/

4108227

نظرات بینندگان
captcha