خدا کی نعمتوں پر مکرر سوالات سوره «الرحمن» میں

IQNA

قرآنی سورے/ 55

خدا کی نعمتوں پر مکرر سوالات سوره «الرحمن» میں

9:11 - January 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3513567
انسان کو رب العزت نے بیشمار نعمتیں عطا کی ہیں مگر انسان اس کا قدر داں نہیں یا پھر سوچتا ہے کہ خدا کے ہاں انکی اہمیت نہیں۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا پچپنواں سورہ «الرحمن» کے نام سے ہے جسمیں  78 ایات ہیں اور یہ سورہ قرآن مجید کے 27 ویں پارے میں ہے. اس کے مکی یا مدنی ہونے میں اختلاف موجود ہے۔ ترتیب نزول کے حوالے سے یہ  ستانویں نمبر ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

سوره الرحمن کو عروس القرآن بھی کہا جاتا ہے اور یہ رسول اسلام (ص) کی روایات سے لیا گیا ہے۔

سورہ کا نام «الرحمن» خدا کے نام سے لیا گیا ہے جو اس سورہ کے آغاز میں موجود ہے. 

سوره الرحمن کے مطابق دنیا انتہائی سسٹمٹیک اور منظم ہے جس سے انسان اور جن دونوں استفادہ کرتے ہیں، اس سورہ کے مطابق دنیا کے دو حصے ہیں ایک باقی رہنے والا اور ایک فانی، آخرت کی دنیا میں خوشبختی اور بدبختی یا نعمت و عذاب الگ ہوں گے۔

سورہ کہتا ہے کہ نظام هستی (دنیا وآخرت) ایک مربوط اور منظم جہاں ہے اور جہان ہستی میں سب خدا کی نعمتیں ہین لہذا اکتیس بارہ سخت انداز میں پوچھا جاتا ہے کہ  «فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ: خدا کی کن نعمتوں کا شکر ادا کروگے؟». لہذا یہ خدا کی بخشش سے شروع اور اسکی حمد پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

سوره الرحمن دنیا و آخرت کے بعض نعمتوں کا ذکر کرتا ہے. اسی طرح قیامت کی بعض خصوصیات حساب کتاب کا بیان آتا ہے۔

اس سورہ میں تعلیم قرآن کریم، انسان و جن کی خلقت، پودوں اور درختوں کی خلقت، دنیا پر نافذ قوانین، پھلوں کی خلقت، پھولوں اور خوشبودار پودوں کی خلقت، میٹھے اور کھارے پانی کے سمندر اور ملاپ جیسے نعمتوں کا ذکر آتا ہے۔

اسی طرح دنیا کے اختتام، قیامت برپا ہونے، قیامت کی خصوصیات، حساب کتاب، انسان کا بدلہ یا سزا اور اہل جہنم کے عذاب اور نیک افراد کے بدلے کو بیان اور جنت کے باغات، چشمے، پھلوں اور باوفا خوبصورت بیویوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس سورہ میں ایک اور اہم نکتہ جو بیان ہوا ہے وہ آیت 64 ہے جسمیں کہا گیا ہے: «مُدْهَامَّتَانِ: یعنی جنتوں کے آخری حصے میں گھنے اور سرسبز درخت ہیں» (رحمان/ 64).

آیت 19 سوره الرحمن میں کہا جاتا ہے: «مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ: دو سمندروں [اس طرح] جاری کیا گیا [كه‌] ایک دوسرے سے ٹکرائے». دونوں ایکدوسرے کے ساتھ چلتے ہیں مگر ان کا پانی یکجا نہیں ہوتا. ماہرین کے مطابق یہ  بالٹیک کا سمندر اور شمالی ڈنمارک کا سمندر ہے.

نظرات بینندگان
captcha