ایکنا نیوز کے مطابق لسان الواعظین عمدۃ المتعلمین خطیب اہلبیت عمید جامعہ مہدیہ مولانا سید مظاہر علی صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔
آپ کئی عرصہ سے بیمار تھے اور طویل علالت کے بعد آپ کا انتقال ہو گیا۔
آپ کی اولاد میں سے مولانا ریاض صاحب ایک عالم دین ہیں جو جامعہ مہدیہ کے پرنسپل ہیں اور سینتھل ہی میں ایک اسکول بھی چلاتے ہیں۔
مولانا مظاہر علی صاحب طویل عرصہ تک تنظیم المکاتب کے رکن مجلس انتظام بھی رہے۔ لیکن آج سے کافی عرصہ پہلے سبکدوش ہو گئے تھے۔