قاهره؛ انتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

IQNA

قاهره؛ انتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

10:22 - February 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3513738
ایکنا تھران- اختتامی تقریب میں دیگر شخصیات کے علاوہ وزیر اوقاف مصر بھی شریک تھے جہاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

ایکنا- خبررساں ادارے الاهرام، قاہرہ میں انتیسویں بین الاقوامی مقابلے اختتام پذیر ہوئے جہاں اختتامی تقریب منعقد کی گیی جس میں شیخ ماهر محمد عبد النبی الفرماوی نے تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا اور شرکاء میں انعامات تقسیم ہوئے۔

 

مصر کے وزیراوقاف محمد مختار جمعه، نے تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہا: مقابلے قابل تحسین ہیں اور جو چیز قابل توجہ  ہے وہ یہ ہے کہ شرکاء کے درمیان مقابلہ سخت تھا؛ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پہلی اور پانچویں پوزیشن میں صرف ایک نمبر کا فرق تھا۔

 

وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ تمام حفاظ کرام جیت گیے ہیں اور ہمیں کاوش کو جاری رکھنی چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔

 

محمد مختار جمعه، کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز کی تلاوت سے میڈٰیا پر بھرپور کام لیا جائے گا۔

 

انتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی شاندار اختتامی تقریب قاہرہ کی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

 

دنیا کے 58 ممالک سے ایک سو آٹھ حفاظ کرام شریک تھے جب کہ سات ماہرین قرآن ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے جنکا تعلق مصر، چاڈ، فلسطین، سعودی عرب، عمان اور سوڈان سے تھا

 جب کہ پوزیشن ہولڈرز کے لیے ۲ ملین پونڈ مختص کیے گیے تھے۔

 

حفظ میں ٹاپ کرنے والے قاری «ماهر محمد عبدالنبی فرماوی» کو ۲۵۰ هزار پونڈ اور دوم پوزیشن ہولڈرز «عبدالله عزالدین عبدالرحمن» کو ۱۵۰ هزار پونڈ دیا گیا۔

 

فیملی حفظ مقابلوں میں جس کے لیے ایک گھر سے تین افراد کی شرکت ضروری تھی اس میں مصر کے خاندان «احمد الزیات، صالح الزیات و خانم الزیات» نے جیت لیا جنکو تین لاکھ پونڈ ملا۔

 

حفظ بمع تفسیر مقابلوں میں مصر کے «محمد احمد عبدالغنی دغیدی» نے میدان مار لیا جنکو ۲۰۰ هزار پونڈ دیا گیا۔

 

مقابلہ «حفظ قرآن کریم با هفت روایت» کا مقابلہ مصر کے حماده محمد السید خطاب نے جیت لی۔

 

مصری حفاظ نے اکثر شعبوں میں عمدہ کارکردگی سے میدان مار لیا ہے۔/

 

4120915

نظرات بینندگان
captcha