نمایشگاه کربلا میں کتابت قرآن پروسیس پر نظر

IQNA

اشاعتی مرکز ایران؛

نمایشگاه کربلا میں کتابت قرآن پروسیس پر نظر

7:13 - February 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3513768
ایکنا تھران- ایران کے اشاعتی مرکز کے تعاون سے ساٹھ قرآنی قرآنی فریم بین الحرمین میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمایش میں پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی نمایش گیارہ فروری سے بین الحرمین میں جاری ہے جو ستائیس رجب تک جاری رہے گی۔

عراق میں عید بعثت کو عالمی یوم قرآن مجید منایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے بین الحرمین میں آستانہ حسینی کے تعاون سے نمایش منعقد کی گیی ہے۔

ایران کے قرآنی اشاعتی مرکز کے ساٹھ قرآنی فریم پیش کیا گیا ہے جس میں کتابت قرآن کی سیر کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گیی ہے مذکورہ فریم خط حجازی، خط کوفی اور خط نسخ وغیرہ میں لکھا گیا ہے۔

اس نمائش میں قرآن کی اشاعت کے ساتھ مراحل جسمیں کتابت، کمپوزنگ، آرٹ کی تحقیق، پروف ریڈنگ، صحافی اور پیکنگ کے مراحل کو دکھایا گیا ہے۔

اس نمایشگاہ میں بعض اسلامی ممالک میں اشاعت قرآن کو پیش کیا گیا ہے جس میں پچاس قرآن جو عربی، ایشیائی اور افریقی ممالک سے متعلق ہیں۔

 

آستانہ حضرت معصومه(س) کی نمایشگاہ میں شرکت

رپورٹ کے مطابق اس نمایش میں آستانہ مقدس حضرت معصومه(س) بھی آستانہ حسینی کی دعوت پر شریک ہے۔ نمایش میں حرم حضرت معصومه(س) کے خطی نسخے بھی شامل ہے۔

 

نمایش میں حرم معصومہ قم کے ستائیس فن پارے اس نمایش میں موجود ہیں جس میں شائقین گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے عالمی یوم قرآن پر پہلی بین الاقوامی نمائش گذشتہ سال عراق میں آستانہ حسینی کے تعاون سے کربلا می منعقد ہوئی تھی جس میں مختلف پروگرام شامل تھے۔/

 

4122297

نظرات بینندگان
captcha