عراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری، راستہ کھل گیا

IQNA

عراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری، راستہ کھل گیا

9:40 - February 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513779
ایکنا تھران: اربعین کمیٹی کے مطابق چہلم امام مظلوم پر اب پاکستانی زائرین بائی روڑ گاڑیوں کے ساتھ عراق سفر کرسکتے ہیں۔

 
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق زائرین اور  اربعین عوامی فورم کی محنت رنگ لائی اور اربعین کے لئے ایرانی اور عراقی حکومت میں طے پا گیا ہے کہ اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو زمینی بارڈر سے عراق میں داخل ھونے دیا جائے گا۔
 
 
ایرانی اور عراقی اعلی حکام کے خصوصی اجلاس میں طے پایا گیا کہ ایرانی زائرین کو سہولیات کے علاوہ پاکستان سے آنے والے زائرین کو بھی کاروان کی شکل میں زیارات کے لیے آنے کا موقع دیا جائے گا۔
 
 
قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے گذشتہ دو تین سالوں سے پاکستانی زائرین کو مشکلات درپیش تھیں اور صرف بائی ائیر زائرین عراق جاسکتے تھے جس سے غریب زائرین کو زیارات پر جانے میں مشکلات درپیش تھیں۔/
 
 
نظرات بینندگان
captcha