الجزایر بین الاقوامی مقابلوں میں جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی

IQNA

الجزایر بین الاقوامی مقابلوں میں جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی

11:48 - February 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3513782
ایکنا تھران- الجزائر کے بین الاقوامی حفظ قرآن کریم مقابلوں میں اکیاون ممالک سے حفاظ شریک تھے۔

ایکنا- ریڈیو  الجزایر کے مطابق  وزارت مذہبی امور و اوقاف الجزایر کے تعاون سے اٹھارواں بین‌الاقوامی  حفظ قرآن کریم و احیائے میراث اسلامی ایوارڈ مقابلے دس دن تک آن لائن جاری رہنے کے بعد گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئے۔

ان مقابلوں میں الجزائر کے شیما انفال تبانی نے میدان مار لیا جب کہ انکے بعد سوئیڈن کے حسن شعیب محمد شافعی نے دوم اور لیبیا کے عبدالعزیز مخلوف سالم ملوقہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں اکیاون ممالک کے نمایندے شریک تھے۔

 

حفظ کے بین الاقوامی مقابلے «عبداللطیف رحال» کمپلیکس میں منعقد ہوئے. اختتامی تقریب میں اعلی حکام، سفارت کار اور دیگر افراد شریک تھے جب کہ ججز کمیٹی میں سینیگال، کویت اور الجزایر کے ماہرین شامل تھے۔

 

ان پروگراموں میں یوسف بلمهدی، وزیر مذہبی امور و اوقاف الجزایر مہمان تھے جنہوں نے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی حفظ قرآن و احیائے میراث اسلامی ایوارڈ اس بات کی دلیل ہے کہ الجزایری نسل اسلام کے پابند ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ان مقابلوں میں کوشش کی جاتی ہے کہ حقیقی اسلام کو اجاگر کیا جائے اور قرآن سوزی جیسے واقعات کو ناکام رکھا جاسکے۔

 

بلمهدی نے مقابلوں میں الجزایر کے صدر اور دیگر علما کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کی اور دنیا میں نظام عدل بالخصوص فلسطینی کاز کی حمایت کی ۔

 

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی قرآنی حفظ ایوارڈ سال ۲۰۰۴ سے شروع ہوچکا ہے جس میں ۲۵ سال سے حفاظ شریک ہوتے ہیں اور اس میں معروف حفاظ کی شرکت ممنوع ہے۔/

 

4122886

نظرات بینندگان
captcha