برطانیہ، چیلسی فٹبال کلب عظیم ترین افطار پارٹی کے لیے سرگرم

IQNA

برطانیہ، چیلسی فٹبال کلب عظیم ترین افطار پارٹی کے لیے سرگرم

7:02 - March 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3513944
ایکنا تھران: چلسی کلب نے اعلان کیا ہے کہ اسٹمفورڈ بریج گروانڈ میں عظیم ترین افطار پارٹی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق دنیائے فٹبال کی نامور کلب چیلسی نے اعلان کیا ہے کہ اجتماعی افطار پارٹی اس سال 26 26 مارچ کو چیلسی گروانڈ اسٹیمفورڈ بریج میں منعقد ہوگی۔

لندن میں واقع کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افطار پارٹی کلب کے ہوم گراونڈ پر ہوگی اور یہ برطانوی تاریخ کی عظیم ترین افطار پارٹی ہوگی۔

چیلسی کلب کے مطابق افطار پارٹی میں تمام مساجد، کلب کے اراکین، فین اور مسلم اسٹوڈنٹ شریک ہوں گے اور سب کو دعوت دی جاتی ہے۔

چیلسی فلاحی ادارے کے سربراہ سایمن ٹیلر کا کہنا تھا: خوشی ہے کہ اس عظیم پارٹی کا اہتمام کررہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ  ہماری کلب اس چیز کا آغاز کررہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جشن رمضان اور مسلم کیمونٹی کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور میں بے چینی سے 26 مارچ کا انتظار کررہا ہوں۔

 

رمضان ٹینٹ پروگرام کے انچارج عمر صلاح کا کہنا تھا: گذشتہ ایک عشرے سے ڈھائی لاکھ لوگ مختلف مذاہب سے استفادہ کرچکے ہیں اور ہم نے انکو رمضان پروگرام کے زریعے یکجا کیا ہے۔

انکا کہنا تھا: فخر ہے کہ ہم افطار پارٹی کو اس سال 2023 میں عظیم پیمانے پر منعقد کررہے ہیں، چیلسی  انگلش پریمیر لیگ کی پہلی ٹیم اور کلب ہے جو ایک عظیم اعزازی افطار پارٹی کا اہتمام کررہی ہے۔/

 

4128082

نظرات بینندگان
captcha