کوئٹہ میں دفاع فلسطین کانفرنس کا اعلان

IQNA

کوئٹہ میں دفاع فلسطین کانفرنس کا اعلان

7:59 - March 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3513969
ایکنا تھران: رمضان المبارک پر " دفاع فلسطین، دفاع پاکستان" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہر سال ماہ مبارک رمضان میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں سالانہ القدس کانفرنس منعقد کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں اس سال بھی رمضان المبارک میں 2 اپریل بروز اتوار کوئٹہ پریس کلب میں فلسطین کانفرنس بعنوان (دفاع فلسطین، دفاع پاکستان ہے) منعقد ہو رہی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق رہنما فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ  کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری محترم لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے ۔

 

فلسطین کانفرنس میں معروف شیعہ سنی علما، دانشوروں، سیاست دانوں اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ تمام خواہشمند افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha