لبنان قرآنی مقابلوں میں «مجید عنان‌پور» کی عمدہ کارکردگی+ آواز

IQNA

لبنان قرآنی مقابلوں میں «مجید عنان‌پور» کی عمدہ کارکردگی+ آواز

7:51 - April 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514183
ایکنا تھران: لبنان کے ساتویں قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قاری مجید عنان‌پور نے قرآنی مقابلہ «افضل قار‌ی‌القرآن» میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مذکورہ قرآنی مقابلہ جمعیت قرآن توجیه و ارشاد لبنان کے تعاون سے حزب اللہ کے رہنما سیدحسن نصرالله، کی زیر نگرانی ریڈیو «صوت الهدی» کے ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے آف لائن اور آن لائن دونوں صورتوں میں منعقد ہوئے.

مذکورہ بین الاقوامی مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں دنیا بھر سے 200 قاری شریک تھے اور پھر فاینل مرحلے میں 32 قرآء کو منتخب کرلیا گیا تھا۔

 

سیمی فاینل مرحلوں میں سولہ قاری پہنچنے تھے اور انکے درمیان پانچ قرآن فاینل مرحلوں کے لیے منتخب ہوا جنمیں

مصر کے محمود سيدناصر، محمود الكفری - لبنان، عبدالله منانا - لبنان، عبدالرحمن طاوش- الجزایر اور مجید عنان‌پور، ایران سے شامل تھے۔

عید فطر فطر کے دن اختتامی تقریب میں اعلان ہوا کہ لبنان کے قاری محمود الفکری، اول، ایران کے قاری مجید عنان‌پور دوم اور مصر کے قاری محمود سيدناصر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

 مجید عنان‌پور کی تلاوت یہاں سن سکتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4136196

نظرات بینندگان
captcha