ایکنا نیوز- ترک نیوز ینی شفق، کے مطابق صہیونی فورسز کے اہلکاروں نے ترک جوان خاتون ۲۴ ساله اوزگه جان موتلو کو مسجد الاقصی کے صحن سے گرفتار کرلیا۔
گذشتہ روز مقامی صہیونی آباد کاروں نے فورسز کی حمایت کے ساتھ دوبارہ مسجدالاقصی پر سحر کے وقت یلغار کیا۔
موقع پر موجود فلسطینیوں کے مطابق ترک لڑکی کو مسجد الاقصی کے باب الرحمه کے صحن سے قرآن پڑھنے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فورسز نے زبردستی لڑکی کو یہاں سے نکال کر لیے گیے، اناطولیہ نیوز کے مطابق ترک لڑکی جب پولیس کے پاس اپنی پرس لینے آئی تو دوبارہ انکو پکڑ کر مسجد الاقصی سے باہر نکال دیا۔
اس واقعے پر اب تک صہیونی فورسز کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔/
4136498