ایکنا نیوز- خبررساں ادارے دہ نیوز کے مطابق لندن کے مئیر صادق خان نے لندن میں عیدفطر کے حوالے سے منعقدہ جشن و تقریب میں کہا کہ وہ اس تصویر کو ٹرمپ کو ارسال کرے گا۔
لندن کے مئیر کا کہنا تھا: کچھ لوگ ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو تفریق کرنے کے درپے ہیں۔
ٹرافلگر سکوائر میں لگ بھگ پچیس ہزار لوگ اس جشن میں شریک تھے جہاں لوگوں سے خطاب میں لندن کے مئیر صادق خان نے کہا کہ وہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو اس جشن کی تصویر سینڈ کررہا ہے۔
لندن کے مئیر کا کہنا تھا: اس جشن میں مسلم اور غیر مسلم یکجا ہوگیے ہیں اور رنگارنگی سے لذت اٹھا رہے ہیں، مگر کچھ لوگ ہیں جو لوگوں کو مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے مخالف بنانے پر اور ثقافتوں کی جنگ کرانے پر مصروف عمل ہیں۔
صادق خان نے اجتماع سے کہا: سب ملکر اس کے ساتھ سیلفی تصویر لیں اور وہ اس سلفی تصویر کو ٹرمپ کو ارسال کرے گا تاکہ دیکھا سکے کہ ایکدوسرے کے ساتھ احترام سے کیسے رہا جاسکتا ہے۔
صادق خان کا کہنا تھا: ٹرافالگر اسکوائر دنیا کا معروف اسکوائر ہے جہاں عید کی رسم اور جشن منایا جاتا ہے جہاں سے اسلام اور لندن کی منظرکشی ہوتی ہے۔
انکا کہنا تھا: ہم اس ملک میں وزیراعظم رکھتے ہیں جو انڈین ہے، صدر عیسائی ہے اور مئیر مسلمان ہے اور یہ ہمارے رنگا رنگی کلچر کی عکاسی ہے۔/
4137757