سوئیڈن میں اسلامی تفریحی کیمپ کا اہتمام

IQNA

8:00 - May 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514355

سوئیڈن میں اسلامی تفریحی کیمپ کا اہتمام

ایکنا تھران: امام علی(ع) اسلامی مرکز میں طلبا و طالبات کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسلامی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سوئیڈن میں اسلامی تفریحی کیمپ کا اہتمام

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سولہ سے تیس سال کے طلبا کے لیے انیس سے بائیس جون تک کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

مذکورہ کیمپ «فلوڈا» سیاحتی مرکز میں ہوگا جو سوئیڈن کے دوسرے بڑے شہر گوٹنبرگ کے مضافات میں واقع ہے اور ہر طالب کے لیے فیس دو ہزار کروان مقرر کیا گیا ہے۔

 

 اس پروگرام میں مذہبی سرگرمیاں، تعلیمی پروگرامز، اسپورٹس اور دیگر تفریحی مواقع میسر ہوں گے جب کہ دس جون تک نام لکھوایا جاسکتا ہے۔


خؤاہشمند افراد مزید اطلاعات کے لیے یا نام لکھوانے کے لیے اسلامی مرکز کے ایڈریس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔/

 

4142496

نظرات بینندگان
captcha