بارہویں بین الاقوامی «پنانگ» حلال نمایش کا اہتمام

IQNA

بارہویں بین الاقوامی «پنانگ» حلال نمایش کا اہتمام

8:00 - May 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514384
ایکنا تھران: ملایشیا کے صوبہ پنانگ میں بارہویں بین الاقوامی حلال نمایش کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں ۲۰,۰۰۰ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

ایکنا نیوز-  Bernama،  نیوز کے مطابق پنانگ صوبے کے سنئیر وزیر چو کن یو (Chow Kon Yeow)، کا کہنا تھا: باہویں نمایش اور بین الاقوامی حلال کانفرنس  (PIHEC) جو شمالی ملایشیا کا اہم ترین ایونٹ شمار ہوتا ہے حلال مصنوعات کے حوالے سے ہے جو ایکو سسٹم کی تقویب میں معاون سمجھا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا: نمایش میں شرکا کا تعلق مختلف ممالک جیسے چین، اسپین اور چلی وغیرہ سے ہوسکتے ہیں اور یہ بہترین فرصت ہے تاکہ حلال انڈسٹری سے آشنائی ہو اور ہمیں توقع ہے کہ اسکے مفید نتایج نکل سکتے ہیں۔

 

سنئیر وزیر کا کہنا تھا کہ اس حلال نمایش میں مختلف حلال شعبوں کے ساتھ کام کے نئے مواقع فراہم ہوسکتے ہیں جنمیں کھانے اور پینے کی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی سے معاونت کے امور پر غور ہوں گے۔

 

بارہویں نمایش اور حلال کانفرنس پنانگ میں تئیس سے پچیس جون تک ستیا اسپایس (Setia Spice) نمایش میں منعقد ہوگی۔/

 

4143721

نظرات بینندگان
captcha