عالمی علما الاینس: عسکری مداخلت اور امداد رسانی شرعی ذمہ داری ہے

IQNA

عالمی علما الاینس: عسکری مداخلت اور امداد رسانی شرعی ذمہ داری ہے

8:17 - November 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515218
ایکنا بیروت: عالمی علما الاینس کی فتوی کمیٹی نے بیان میں غزہ بارے فتوی صادر کیا ہے جس میں فلسطنیوں کی عسکری اور دیگر أمور میں امداد کو شرعی ذمہ داری قرار دی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- الاخبار نیوز لبنان کے مطابق عالمی علما الاینس نے عربی اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ جو اس وقت اسرائیلی محاصرے میں ہے یہاں مسلم نسل کشی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

مذکورہ فتوی کمیٹی نے اسلامی ممالک کے مسلمان بارے ذمہ اری پر فتوی صادر کیا ہے.



بیان میں کہا گیا ہے: مسلمانوں حکومتوں اور فوجوں کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے سیاسی، اخلاق، اور اسلامی حوالے سے جو کرسکتے ہیں انجام دینا چاہیے۔



اس بیان میں تمام عرب اور اسلامی ممالک بالخصوص مصر، اردن، شام، لبنان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے درخواست کی گیی ہے اور تاکید کی گیی ہے کہ " غزہ میں فلسطینیوں کی مدد ایک شرعی ذمہ داری ہے۔

اس بیان میں مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی بھرپور امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ بھی فلسطینیوں کی امداد مغربی کی اسرائیل امداد جیسی ہونی چاہیے۔/


4179158

 

نظرات بینندگان
captcha