ایکنا نیوز- خبررساں ادارے یوم السابع کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعه، کا کہنا ہے کہ مصر کے پانچ ہزار مساجد میں" اپنے بچوں کی حفاظت قرآن سے کیجیے" مہم شروع کی جارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس مھم کا مقصد بچوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے اور اس میں پرائمری اور میڈل اسکول کے بچے شریک ہوںگے۔
مصری وزیر اوقاف کے مطابق پروگرامز میں ختم و تلاوت قرآن جیسے محافل شامل ہیں۔
اس مہم میں " اپنی قرآت درست کیجیے" پروگرام بھی شامل ہے جو نماز عشاء کے بعد قرآء کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے اور ہر چھ مہینے میں قرآن مکمل ہوتا ہے، اس کے پہلے مرحلے میں پانچ سو مساجد شامل ہوں گی اور اب تک سو مساجد شامل ہوچکی ہیں۔
محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: مذکورہ پروگراموں کے علاوہ اس مہم میں ۳۹۸۷۰ دروس بھی مساجد کے پروگرام میں شامل ہیں۔
وزارت اوقاف مصر کی جانب سے آخری سالوں میں قرانی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور مصری حکومت بھی ان پروگراموں کی حمایت اور مدد کررہی ہے۔/
4186241