مشورہ کی اہمیت داستان حضرت یوسف کے رو سے

IQNA

انبیاء کا انداز تربیت؛ یوسف(ع) / 39

مشورہ کی اہمیت داستان حضرت یوسف کے رو سے

5:43 - December 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3515500
ایکنا: ہر غلطی چاہے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو انسان کی ترقی کا راستہ روکتی ہے لہذا غلطی سے بچنے کے لیے مشورہ کی بہت اہمیت ہے۔

ایکنا نیوز- حضرت یوسف نے تربیت کے لیے ایک روش جس سے استفادہ کیا وہ مشورہ ہے ،مشورہ کا لغوی معنی درست رائے ہے، یعنی جب انسان کسی کام بارے درست آئیڈیا نہ رکھتا ہو تو وہ مشورہ کرتا ہے تاکہ درست رائے مل سکے۔

انسان کی ترقی اور تکامل میں دوسروں سے مشورہ بہت اہم ہے کیونکہ انفرادی طور پر اگر ہر شخص خود پر انحصار کرتا تو وہ کبھی پیشرفت نہ کرتا اور ابتدائی مراحل میں رہتا۔

اس کے علاوہ مشورے کا معنی عام اور وسیع ہے جو ہر دور میں تمام افراد کے لیے اہم ہے اور اس وقت اس کی اہمیت اور بڑھ گیی ہے کیونکہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں انسان مشکلات مسائل اور مشکلات سے دوچار ہوتا ہے اور اس میں مشورے کے بغیر ہم آہنگی سے پیشرفت حاصل کرنا ممکن نہیں۔

 

اسی لیے امیرالمومنین (ع) فرماتے ہیں: «مَنِ اسْتَبَدَّ بِرَأْيِهِ هَلَكَ وَ مَنْ شَاوَرَ الرِّجَالَ شَارَكَهَا فِي عُقُولِهَا ؛ جو خود رائے ہوا وہ ہلاک ہوا اور جس نے مشورہ کیا وہ دوسروں کی عقل میں شریک ہوا۔ آپ ایک اور جگہ فرماتے ہیں «مَا اسْتُنْبِطَ الصَّوَابُ بِمِثْلِ الْمُشَاوَرَة ؛ راه حق و صواب مشورے کے بغیر ہاتھ نہیں آتا.»

حضرت يوسف جو خدا کا برگزیدہ بندہ ہے انہوں نے مشورے کا سہارا لیا ۔ جب  حضرت یوسف (ع) پر اسرارخواب دیکھتا ہے تو پہلے اپنے والد حضرت یعقوب سے چاہتا ہے کہ انکی رہنمائی کریں.

 

 :« إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ ؛ (یاد کرو) هجب  یوسف نے اپنے والد سے کہا: اے پدر محترم! میں نے خواب دیکھا کہ گیارے ستارے اور سورج و چاند مجھے سجدہ کررہے ہیں!»(یوسف: 4).

حضرت یعقوب (ع) جو تعبیر خواب کا علم رکھتا تھا اس نے حکیمانہ انداز میں کہا: «قَالَ يَا بُنَيَّ لَا تَقْصُصْ رُؤْيَاكَ عَلَى إِخْوَتِكَ فَيَكِيدُوا لَكَ كَيْدًا  إِنَّ الشَّيْطَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوٌّ مُبِينٌ ؛ یعقوب گفت: اے میرے بیٹے! اپنےخواب کو بھائیوں سے مت کہنا کہ تیرے لیے نقشہ بنائے گا کیونکہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے!» (یوسف: 5).

اس بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ جو پہلا قدم یوسف نے اٹھایا اس نے ایک ہوشیار انسان سے مشورہ مانگا جو اس آیت میں واضح ہے۔

نظرات بینندگان
captcha