امیرالمومنین(ع) ثقافتی فیسٹیول بمبئی میں منعقد ہوگی

IQNA

امیرالمومنین(ع) ثقافتی فیسٹیول بمبئی میں منعقد ہوگی

7:41 - December 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3515546
ایکنا: آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے تعاون سے میلاد امیرالمومنین علی بن ابی طالب(ع) کے موقع پر امیر المومنین ثقافتی فیسٹیول منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الکفیل کے مطابق اس تہوار یا ثقافتی فیسٹیول کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت اور علم کو پھیلانا ہے اور اس شعار کے ساتھ کہ "امیر المومنین ہارون امت رہنما اور گواہ  قیامت ہیں۔  کے عنوان سے " 23 سے 25 جنوری 2024 (رجب 12 سے 14، 1445) تک مسجد موکل ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔

 

آستانہ عباسی کے فکری و ثقافتی امور کے شعبہ کے سربراہ اور اس میلے کی ابتدائی کمیٹی کے رکن عقیل الیاسری نے کہا: یہ سالانہ میلہ آستان عباسی یا حرم حضرت عباس علمدار کے جنرل سیکرٹریٹ کی سفارش پر ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقد کی جاتی ہے اور اس سال موکل مسجد اس تقریب کی میزبانی کرے گی۔

 

واسط کتاب نمائش + تصاویر میں آستان عباسی کے 450 مذہبی کاموں کی نمائش

انہوں نے مزید کہا: اس میلے میں کتاب اور رسالوں کی نمائش، مشہور قاریوں کی قرآن کریم کی تلاوت، عراق اور ہندوستان کے ممتاز مبلغین کی مذہبی تقریریں اور ایک مقابلہ شامل ہے۔ اس مقابلے کے کامیاب شرکاء کو عراق میں مقدس مقامات کی 10 روزہ زیارت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha