اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش کا اعلان

IQNA

اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش کا اعلان

5:50 - December 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3515582
ایکنا: قرآنی نمایش انتظامیہ کے مطابق اکتیسویں بین الاقوامی نمایش اگلے سال رمضان المبارک میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- گزشتہ دنوں ایران میں قرآن پاک کی 31ویں بین الاقوامی نمائش کی تاریخ کے بارے میں غیر سرکاری خبریں شائع ہوئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ یہ تقریب 5 اور 18 رمضان المبارک کی مناسبت سے 26 مارچ  و اپریل کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے نائب وزیر محمد مہدی عزیززادہ نے ایکنا کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا: فی الحال قرآن نمائش کی پالیسی کونسل نے اس وقت کا تعین کیا ہے لیکن صحیح وقت کا دارومدار تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کی سچوئیشن پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ اگر ہم جمعہ کی نماز کے منتطمین کے گروپ کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ کر سکیں اور اسی وقت میں نمائش کا انعقاد کر سکیں۔"

ثقافت و تعلقات اسلامی کے نائب وزیر علیرضا معااف نے اس سے قبل گزشتہ سالوں سے اس سال نمائش کی اہمیت پر تاکید کی تھی اور اس کا اظہار کیا تھا؛ غزہ اور فلسطین میں ان دنوں کے حالات اور توہین قرآن مجید کے  تلخ واقعے پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

قرآن مجید کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں صدر مملکت کے قابل تقلید طرز عمل اور قرآن مجید کی بلندی اور مقدس کلام کو چومنے سے ذہنوں میں ایک خوبصورت نقش رہ گیا ہے کہ ان مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے۔

 قرآنی نمائش کے منتظمین نے 75000 مربع میٹر کے رقبے میں 400 پروگراموں اور 21 ممالک کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔/

 

4189589

نظرات بینندگان
captcha