ایکنا نیوز- خبررساں ادارے؛ نیوز سائٹ «vetogate.com» کے مطابق، 55ویں قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں نابیناوں کے خصوصی بوتھ نے بریل میں عظیم مصنفین کے بہت سے ناول، بچوں کے لیے خصوصی کہانیاں اور دنیا بھر کے مختلف کرداروں کی سوانح حیات پیش کی ہیں، لیکن اس اسٹال میں بریل میں قرآنی تفسیر کی جگہ خالی نظر آتی ہے۔
قابل ذکر ہے، قاہرہ کے کتاب میلے کے ماضی کے بیشتر ادوار میں، میلے میں بریل میں نابیناوں کی طرف سے خصوصی قرآنی تفسیریں پیش کی گئیں تھی۔
قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے کا 55 واں ایڈیشن گذشتے ہفتے کو قاہرہ میں مصری بین الاقوامی نمائشی مرکز میں شروع ہوا اور اس ہفتے کو اختتام پذیر ہوگا۔
یہ نمائش 80،000 مربع میٹر سے زیادہ کے علاقے میں منعقد کی گئی ہے، جس میں 5 تھیٹر ہیں، اور 70 ممالک سے دنیا کے 1،200 پبلشرز نے اپنی اشاعتوں اور کتابوں کو عوام کے سامنے بے پیش کیا ہے.
مذکورہ نمائش مصر کی جنرل بک ایڈمنسٹریشن کی کوششوں سے منعقد کی جارہی ہے اور نمائش کے اس دور کا مہمان خصوصی ناروے ہے./
4197448