حسن نصرالله: رهبر انقلاب کو پرخلوص ترین تعزیت عرض کرتے ہیں

IQNA

حسن نصرالله: رهبر انقلاب کو پرخلوص ترین تعزیت عرض کرتے ہیں

5:51 - May 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3516432
ایکنا: حزب‌الله لبنان رہنما نے ہیلی کاپٹر حادثے پر رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہویے انکی طول عمر کی دعا کی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق  لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

 

اس پیغام میں نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اس نازک مرحلے میں ان بزرگوں کے غم اور نقصان میں شریک ہیں۔ آپ اس وقت استکباری طاقتوں کے خلاف سخت جنگ میں امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اس پیغام کے تسلسل میں کہا: میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی عمر دراز کرے، آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور (ان شہداء کے) لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

نصراللہ نے مزید کہا ہے کہ ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مزاحمت کا دفاع کرنے کا علم  تھام رکھا تھا۔

 

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی: میں آپ کو حزب اللہ، جنگجوؤں، سابق فوجیوں، اس کے شہداء کے اہل خانہ اور مزاحمت کے حامیوں کی جانب سے انتہائی مخلصانہ تعزیت پیش کرتا ہوں۔/

 

4217299

نظرات بینندگان
captcha