ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کی شھادت پر دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شھر کوئٹہ میں بھی مجالس و محافل کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ میں ایرانی سفارت خانے اور کلچر سنٹر کے علاوہ امام بارگاہ نیچاری میں کوئٹہ کے مومنین کی جانب سے منعقدہ تعزیتی پروگرام میں شیعہ سنی علما کی بڑی تعداد شریک ہوئی جہاں علما نے ایرانی صدر کی وحدت اسلامی اور امت کی سربلندی کی کاوشوں کو سراہا اور انکی بلندی درجات کے لیے دعائیں گی۔
علمدار روڑ میں واقع دینی مدرسہ جامعہ امام صادق میں بھی قرآنی خوانی اور مجلس ترحیم میں عوام اور طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔
دیگر مساجداور اداروں میں بھی مجلس ترحیم کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایرانی صدر ، امام جمعہ تبریز آل ہاشم، ایرانی وزیر کارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہمراہ شھدا کی بلندی درجات کے لیے قرآن خؤانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔
دیگر مختلف انجمنوں اور مدرسوں میں بھی خواتین اور حضرات کے لیے تعزیتی پروگراموں کا اعلان ہوا ہے جو آئندہ ہفتے تک جاری رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر بروز اتوار کی شام کو قز قلعی ڈیم کی افتتاحی تقریب سے تبریز کی طرف واپسی پر مشرقی آذربائیجان کے علاقے ورزگان میں حادثہ کا شکار ہوا۔ ایرانی صدر، وزیر خارجہ ، امام جمعہ تبریز کے علاوہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی بھی واقعے میں شہید ہو گئے تھے۔/