ایکنا نیوز کے مطابق، ایرانی صدر کی شھادت اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم بدھ کو قرآنی کیمونٹی کی طرف سے منعقد کی جائے گی جس میں ملک کی قرآنی برادری کے پروفیسرز، قاریوں، حافظوں اور قرآنی امور کے کارکنان شامل ہیں۔
یہ تقریب 29 مئی بروز بدھ کو نماز مغرب کے وقت سے شاہراہ شہید سلیمانی پر واقع امام خمینی (رہ) کمپلیکس کے حضرت زہرا (س) حسینیہ میں منعقد ہوگی۔
یاد رہے کہ مرحوم صدر اور ان کے ہمراہ وفد اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مشترکہ آبی منصوبے قزقلاسی ڈیم کی افتتاحی تقریب اور اس کی تکمیل اور توسیع کے لیے سرحدی شہر خدافرین کا سفر کیا تھا۔ خدافرین ڈیم اور تبریز واپسی پر ان کو اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ورزغان شہر کے قریب بلندیوں میں گر کر تباہ ہو گیا اور تمام وفد شہید ہو گئے۔/
4218551