گوٹریس کا عید سے محروم مسلمانوں سے اظھار یکجہتی

IQNA

گوٹریس کا عید سے محروم مسلمانوں سے اظھار یکجہتی

6:12 - June 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3516592
ایکنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ان مسلمانوں سے یکجہتی کا اظھار کیا ہے جو جنگ و غارت کی وجہ سے عید سے محروم رہیں.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو تنازعات اور تشدد کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید الاضحی نہیں منا سکے۔

انہوں نے یکجہتی کا یہ اعلان ایک پوسٹ میں کیا جو انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر x پلیٹ فارم پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر شائع کی تھی۔

گوٹیرس نے اپنے پیغام میں لکھا: اس عید الاضحی کے موقع پر میں ان تمام مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں جو تنازعات، تشدد اور اختلافات کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید نہیں منا سکتے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کے لیے امن کی خواہش کی۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں امید ہے کہ  اس موقع پر اظہار یکجہتی اور مہربانی کی اقدار عالمی امن کے حصول کی طرف ہماری رہنمائی کریں گے۔/

 

4221947

نظرات بینندگان
captcha