مراکش میں اٹھارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

مراکش میں اٹھارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

9:31 - July 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3516755
ایکنا: اٹھارویں «محمد ششم»، قرآنی ایوارڈ مقابلے مراکش کے شهر «کازابلانکا» میں منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز؛ «المغرب 24» نیوز ویب سائٹ کے مطابق، یہ مقابلہ مراکش کی اوقاف اور اسلامی امور کی وزارت اور حفظ،، تجوید اور قرآن کی تشریح کے مختلف شعبوں میں منعقد ہوں گے۔

مراکش کی اوقاف کی وزارت نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: یہ مقابلے قرآن پاک کو حفظ کرنے، اس کی تشریح کرنے اور  اس وزارت کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر پیغمبر (ص) کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیے جائیں گے۔

 

اس اعلان کے مطابق، 18ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ«محمد ششم» مراکش ایوارڈ، میزبان ملک کے نمائندوں کے علاوہ، عرب، اسلامی اور افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک کے  تلاوت کرنے والوں کے شرکت کے ساتھ ہوں گے۔

اس اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مقابلے کی افتتاحی تقریب منگل 3 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کاسا بلانکا میں «Hassan II» Mosque Foundation کی ملٹی میڈیا لائبریری میں شروع ہوگی./

 

4227020

نظرات بینندگان
captcha