مسجد الاقصی میں 600 باحجاب بچیوں کاجشن تکریم+ ویڈیو

IQNA

مسجد الاقصی میں 600 باحجاب بچیوں کاجشن تکریم+ ویڈیو

5:03 - September 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517110
ایکنا: فلسطین خواتین فاونڈیشن کے تعاون سے مسجد الاقصی میں چھ سو باحجاب بچیوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق فلسطینی مسلم ویمن فاؤنڈیشن نے مسجد اقصیٰ میں لگاتار دوسرے سال منعقدہ ایک تقریب میں کل 600 سے زائد با پردہ لڑکیوں کو اعزاز سے نوازا۔

اس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر نصیبہ عیسیٰ نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ تقریب ان فلسطینی لڑکیوں کے حجاب کے انتخاب کو سراہنے کے لیے «حجاب میرا فخر» کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی۔
 
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس سال کی تقریب میں ان لڑکیوں نے شرکت کی جو گزشتہ سال سے پردے میں ہیں، اور مزید کہا: مسائل کے باوجود مسجد اقصیٰ میں شرکت کی خواہش بڑھ رہی ہے۔

 
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے شرکاء نے حجاب کے انتخاب اور مسجد اقصیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4236620

نظرات بینندگان
captcha