ایرانی حملہ؛ غزہ، بغداد،لبنان، ترکی اور دیگر ممالک میں عوام کا جشن

IQNA

ایکنا خصوصی؛

ایرانی حملہ؛ غزہ، بغداد،لبنان، ترکی اور دیگر ممالک میں عوام کا جشن

5:16 - October 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517203
ایکنا: ایران کے اسرائیل پربڑے میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان سمیت مختلف ممالک میں شہری جشن منا رہے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق  ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی،غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور فلسیطنیوں نے سجدے شکر کے ساتھ جشن منایا۔
خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔


اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے سینکڑوں میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ، بغداد،لبنان، ترکی اور دیگر ممالک میں عوام کا جشن


ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
ترکی ، اردن، مصر سمیت مختلف ممالک میں عوام نے ایران کے حملوں کو فلسطینیوں کے زخم پر مرہم سے تشبیہ قرار دیتے ہوئے جشن منایا اور اس حملے پر مٹھائیاں تقیسم ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha