اقوام متحدہ نمایندے کا آیت‌الله سیستانی سے ملاقات

IQNA

اقوام متحدہ نمایندے کا آیت‌الله سیستانی سے ملاقات

16:36 - November 05, 2024
خبر کا کوڈ: 3517405
ایکنا: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نمایندے برائے عراق محمد الحسان،نے آیت‌الله العظمی سیدعلی سیستانی سے ملاقات کی ہے۔

ایکنانیوز- العالم نیوز نیٹ ورک کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ الحسّان، جو کہ ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں، پیر کے روز نجف پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، بڑھتے ہوئے خطرات، سیکیورٹی کی کشیدگی، اور عراق میں داخلی سیاسی کشمکش کے تناظر میں انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے۔

 
انہوں نے کہا کہ الحسّان اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ ان کے موقف سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔

 
ذرائع کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے آیت اللہ العظمی سیستانی کو ان اہم مسائل پر ایک رپورٹ بھی پیش کریں گے، جن پر اقوام متحدہ عراق میں خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

نظرات بینندگان
captcha