ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق أفغانستان کے مایہ ناز قاری اور بین الاقوامی قاری، علی رضا رضائی کی کوئٹہ آمد کے موقع پر اور اسی طرح شھادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عوامی سطح پر ایک نورانی شام تلاوت قرآن کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں پاکستان اور افغانستان کے معروف علمائے کرام اور قاری حضرات شرکت کریں گے، جن میں علامہ ڈاکٹر محمد موسی حسینی (خطاب)، قاری سید أنور ہاشمی (تلاوت)، قاری علی رضا رضائی (تلاوت) اور قاری عبد الوہاب انشینی (تلاوت) شامل ہیں۔
یہ تقریب جامع مسجد خاتم الانبیاء، علمدار روڈ، کوئٹہ میں بروز جمعہ 15 نومبر 2024 کو رات 6:30 بجے منعقد ہوگی۔
اس پروگرام کا اہتمام کوئٹہ میں قرآنی خدمات انجام دینے والی اکیڈمی، اہتمام صباح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ نگرانی کیا جا رہا ہے۔