ایام فاطمیه؛ آستانہ عباسی میں گروپ تلاوت کا اہتمام + تصاویر

IQNA

ایام فاطمیه؛ آستانہ عباسی میں گروپ تلاوت کا اہتمام + تصاویر

13:59 - November 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3517494
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی کے شعبہ أمور خواتین کی کاوش سے ایام فاطمیه و شهادت حضرت زهرا(س) پر مجلس عزا اور گروپ تلاوت کا اہتمام کیا گیا۔

ایکنا نیوز، الکفیل نیوز کے مطابق ایام فاطمیہ کی مناسبت سے یہ تقریب آستانہ مقدس عباسی کے شعبہ مرکز قرآن کریم برائے خواتین، مرکز البراکیہ میں منعقد کی گئی، جس کا آغاز «الصدیقه» گروپ کی تلاوت سوره فجر کے ساتھ ہوا۔
 
تقریب کے دوران متنوع سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں، جن میں حضرت فاطمہ زہراء سلام‌الله علیها کی مصیبت کا ذکر اور ان کے خاندان پر ہونے والے مظالم کو بیان کیا گیا۔ مرکز قرآن کریم برائے خواتین کی سربراہ، منار الجبوری نے کہا کہ تقریب میں حضرت فاطمہ زہراء سلام‌الله علیها کی شہادت پر مرثیہ خوانی، ان کے اہل خانہ کے غم و اندوہ کی عکاسی اور دعائے فرج کی تلاوت شامل تھی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام آستانہ مقدس عباسی کے خواتین قرآن مرکز کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دینی ورثے کی حفاظت اور خواتین میں روحانی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق، مرکز قرآن برائے خواتین آستان عباسی ان سرگرمیوں کے ذریعے اہل بیت علیهم‌السلام کی یاد کو زندہ رکھنا، ان کی محبت کو مضبوط کرنا اور دینی و انسانی اقدار کو معاشرے میں فروغ دینا چاہتا ہے۔/

4248939

نظرات بینندگان
captcha