ایکنا نیوز، الکفیل نیوز کے مطابق کربلا معلیٰ نے ماہِ رجب کی پہلی شبِ جمعہ اور شبِ لیلة الرغائب کے موقع پر امام حسینؑ اور حضرت ابوالفضل العباسؑ کے کثیر زائرین کا استقبال کیا۔ زائرین نے اس شب اہلِ بیت عصمت و طہارتؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
لیلة الرغائب کی شب زندہ داری بین الحرمین میں دو عظیم اماموں، امام باقرؑ اور امام ہادیؑ کی ولادت کے ساتھ منائی گئی، جو رجب المرجب کے ابتدائی ایام میں واقع ہیں۔ اس مناسبت نے بین الحرمین کے ماحول کو مزید معنویت اور روحانیت بخش دی۔
حسینی اور عباسی مقدس روضوں نے ماہِ رجب کے دوران زائرین کی خدمت اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
اس موقع پر لیلة الرغائب کی شب زندہ داری کے مناظر کو بین الحرمین میں دیکھا جا سکتا ہے۔/
4257796