جامع مسجد الجزایر میں پانچ سو حفاظ کی حوصلہ افزائی

IQNA

جامع مسجد الجزایر میں پانچ سو حفاظ کی حوصلہ افزائی

10:14 - January 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3517886
ایکنا: تقریب الجزایر کے قرآنی فاونڈیشن کے تعاون سے جامع مسجد میں منعقد کی گئی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، الایام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب ہفتہ،  کو الجزائر میں "قرآنی فاونڈیشن" کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے آٹھویں قومی منصوبہ حفظ قرآن کے تحت منعقد ہوئی۔

جامع مسجد الجزائر کے تولیت، شیخ محمد مأمون قاسمی الحسنی، نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیشہ سے الجزائر کی قوم کی زندگی میں ایک اہم مرجع رہا ہے اور آزادی کی تحریک کے دوران الجزائر کے انقلابیوں کے لیے ایک منبع الہام ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم امت کو جو مصونیت فراہم کرتا ہے، وہ اس کی طاقت اور استحکام کی بنیاد ہے۔ قرآن نے آج تک الجزائر کی مختلف نسلوں کی تربیت اور ہدایت میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ہمیں اپنے اسلاف کی طرح قرآن کی رسالت پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔

شیخ الحسنی نے "قرآنی فاونڈیشن" کے الجزائر میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن کی رسالت کے بارے میں بات کرنا درحقیقت الجزائر میں ایک جامع اور ہمہ گیر قرآنی تحریک کی بات کرنا ہے۔

انہوں نے اس تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تعداد میں قاریان کی تکریم نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، جو مستقبل میں الجزائر کے معاشرے کا ستون بنیں گے۔

اس موقع پر "قرآنی فاونڈیشن" کے صدر، ابراہیم لعموری، نے کہا کہ الجزائر میں قرآن حفظ کے آٹھویں منصوبے کا انعقاد "قرآنی فاونڈیشن" کے ماتحت اکیڈمی کے حفظ قرآن کے تربیتی کیمپوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ الجزائر کے تمام صوبوں کو شامل کرتا ہے اور مختلف عمروں کے ہزاروں افراد کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے۔/

 

4262096

نظرات بینندگان
captcha