دہلی کے بین الاقوامی کتاب میلے میں شیعہ نمائندگی + تصویریں

IQNA

دہلی کے بین الاقوامی کتاب میلے میں شیعہ نمائندگی + تصویریں

12:22 - February 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3517950
ایکنا: دہلی کے بین الاقوامی کتاب کی نمائش گاہ میں شیعہ کتابوں کی نمائندگی بھی دیکھنے کو ملی۔

دہلی سے ایکنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، آج 9 فروری کو دہلی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے کا آخری دن ہے۔ آج تیسرا دن ہے جب کتاب میلے کے داخلے کو مفت کر دیا گیا ہے اور بنا ٹکٹ کوئی بھی اس کتابی نمائش گاہ میں آزادی سے کتابوں کو دیکھ اور خرید سکتا ہے۔

نمائش گاہ کے حال نمبر چار میں اردو کتابوں کی نمائندگی دکھائی دی اس کے ساتھ ہی شیعہ نقطہ نظر کی کتابیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ 

شیعہ نقطہ نظر والی کتابوں میں تین طرح کی کتابوں کو بیان کیا جا سکتا ہے۔ ایک طرف وہ کتابیں تھیں جو ایران کے کلچر اور سماج کو بیان کرتی تھی جس میں شعراء کی زندگی اور ان کے کلام وغیرہ شامل ہیں۔ دوسری طرف جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کی کتابیں بھی موجود تھیں جو مختلف اور متنوع موضوعات پر لکھی گئی ہیں یا ترجمہ کی گئی ہیں۔ 

ایک اور شیعہ نمائندگی کرنے والا شعبہ ولایت پبلکیشن کے نام سے نمائندگی ولی فقیہ کی طرف سے چھپنے والی کتابیں تھیں جو وہاں دستیاب تھیں۔

مذکورہ تینوں قسم کی کتابیں ایک ہی اسٹال پر دستیاب تھی اور جب تک میں وہاں رہا یہ اسٹال آنے والے لوگوں کے ایک ہجوم کا مرکز تھا اور مجھے خود مختلف کتابوں کو دیکھنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

دہلی کے بین الاقوامی کتاب میلے میں شیعہ نمائندگی + ویڈیو و تصویریں

نظرات بینندگان
captcha