رمضان المبارک بارے مصری قرآء کی سرگرمیاں تیز

IQNA

رمضان المبارک بارے مصری قرآء کی سرگرمیاں تیز

7:25 - February 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3517991
ایکنا: وزارت اوقاف مصر کی جانب سے مساجد میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی "المصری الیوم" کے مطابق، مصر کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران خصوصی دینی و قرآنی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان پروگرامز کی نگرانی مرکزی محکمہ برائے امور مساجد و قرآن کریم اور وزارت کے دینی شعبے کے تحت ہوگی، جبکہ الازہر اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ان پروگراموں میں مسجد امام حسینؑ، قاہرہ میں معروف مصری قاریانِ قرآن کی شرکت سے نماز تراویح کی ادائیگی شامل ہے، جن میں درج ذیل معروف قراء شامل ہیں:

شیخ احمد احمد نعینع

عبدالناصر حرک

احمد تمیم المراغی

احمد عوض ابوفیوض

شیخ سید عبدالکریم الغیطانی

عبدالفتاح طاروطی

طہ النعمانی

اسی طرح، مسجد امام حسینؑ، قاہرہ میں ایک اور گروہ کی موجودگی میں نماز تہجد (نماز شب) کا اہتمام ہوگا، جس میں شرکت کرنے والے قاریانِ قرآن درج ذیل ہیں:

شیخ محمود علی حسن

شیخ عبدالمطلب البودی

شیخ محمود عبدالباسط الحسینی

اس کے علاوہ، مسجد امام حسینؑ میں مصری مبتهلین (نعت و مناجات خواں) کی موجودگی میں خصوصی ابتهالات (مناجات خوانی) کا اہتمام ہوگا۔

بعد از نمازِ عصر خصوصی قرآنی تلاوت کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے، جس میں مصر کے ممتاز قاریان شرکت کریں گے، جن میں شامل ہیں:

عبداللطیف العزب

احمد تمیم المراغی

عبدالمطلب البودی

شریف عامر

عید ہنداوی

محمد حسن الصعیدی

ایمن منصور

وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ دیگر شہروں اور صوبوں کی مساجد میں بھی قاریانِ مصری کی قیادت میں نماز تراویح کے اہتمام کے ساتھ ساتھ نمازِ عشاء کے بعد فکری نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مسجد امام حسینؑ، قاہرہ میں یہ نشستیں خاص طور پر ائمہ و خطباء کے لیے منعقد کی جائیں گی۔

مسجد سیدہ نفیسہ اور مسجد سیدہ زینبؑ، قاہرہ میں یہ نشستیں خواتین مبلغات کے لیے مخصوص ہوں گی۔

رمضان کے دوران، ملک بھر میں مختلف مقامات پر 27 فکری نشستیں نمازِ عشاء کے بعد اور 21 نشستیں نمازِ ظہر کے بعد منعقد کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں، بچوں کے لیے خصوصی دینی پروگرام اور مساجد میں ہفتہ وار مجالس کا انعقاد ہوگا، جن میں کتاب "الروض الأنف في شرح السيرة النبوية" (سیرت النبیؐ پر مشہور کتاب) کا مطالعہ 62 مختلف مساجد میں کیا جائے گا۔

یہ تمام اقدامات رمضان المبارک کے دوران دینی تعلیمات کے فروغ، قرآنی محافل کے قیام اور اسلامی اقدار کی ترویج کے لیے کیے جا رہے ہیں۔/

 

4266335

نظرات بینندگان
captcha